Saturday, 11 June 2016

پرویز مشرف کے ساتھیوں پرالزامات کی بوچھاڑ


آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جرنل ضیاءالدین بٹ نے سابق آرمی چیف جرنل مشرف اور جرنل کیانی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ معروف ہفت روزہ فیملی کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والے ایک انٹرویوکے مطابق انہوں نےکہا ہے کےجرنل مشرف کو ہر چیز میں’’کِک بیک‘‘ پہنچتا تھا۔انہوں نے کرنل ریٹائرڈ اسلم چیمہ اور دیگر متعدد جرنیلوں اور ان کے رشتہ داروں پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔


یاد رہے جرنل ضیاءالدین بٹ پاک فوج کے ایسے سربراہ تھے جنہیں آرمی چیف بننے کے فوراً بعد قید کرلیا گیا تھا۔ جرنل بٹ نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جرنل محمود کو بھی سنگین الزامات کا نشانہ بنایا ہے۔ جرنل بٹ نے کہا "جرنل محمود ابھی مولوی بن گیا ہے لیکن بہت کرپٹ آدمی ہے۔ وہ فوجی فرٹیلائزر میں چلا گیا اور سارے ٹھیکے اپنے بھائیوں کو دے دیے اور بہت پیسا کمایا۔جرنل ضیاءالدین بٹ نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کے جرنل شاید عزیز کوابھی تک بدعنوانی پرگرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔وہ ارب پتی ہے ان کو پکڑنا تو بہت آسان ہے۔ "جرنل ضیاء نے شکوہ بھرے الفاظ میں کہا۔
تاہم جرنل ضیاءالدین نے موجودہ حالات میں کسی قسم کی فوجی مداخلت کے امکانات کو مکمل طورپر رد کردیا۔جرنل راحیل شریف بہت ذہین اور عقل مند جرنیل ہیں اور سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ جرنل ضیاءالدین بٹ نے جرنل راحیل شریف کے لیے فیلڈ مارشل کے عہدے کی بھرپور سفارش بھی کی۔